پولیس ٹریننگ سنٹر زون کا کمشنرپولیس انجنی کمار کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں کیلئے دی جانے والی پولیس ٹریننگ کا آج سنٹرل زون نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام میں بڑے پیمانے پر لڑکے اور لڑکیاں جوش و خروش سے حصہ لیا ہے جس سے انہیں بے انتہا خوشی ہوئی ہے ۔ انجنی کمار نے کہا کہ سابق میں دی گئی پولیس ٹریننگ میں صرف سنٹرل زون سے 260 امیدوار کا انتخاب ہوا تھا اور انہوں نے پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سنٹرل زون میں پولیس ٹریننگ میں شامل ہونے کیلئے کئی قابل ترین لڑکے اور لڑکیاں جوش و خروش سے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھی پولیس ٹریننگ حاصل کرنے والے 60 تا 70 فیصد امیدوار محکمہ پولیس میں شامل ہونے میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قابل ترین نوجوان لڑکے لڑکیوں کی پولیس میں شمولیت سے محکمہ کا فائدہ ہوگا ۔