پولیس نے سری نگر میں ایک مقامی جنگجو کو گرفتار کیا

سری نگر،3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر پولیس نے چہارشنبہ کے روز سری نگر کے راج باغ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو گرفتار کیا۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے سری نگر کے راج باغ علاقے میں واقع ایک نجی ہسپتال سے لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ایک مقامی جنگجو کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ دانش حنیف ساکن نٹی پورہ سری نگر کو راج باغ میں واقع ایک نجی ہسپتال سے گرفتار کیا گیا جو وہاں زیرعلاج تھا۔ قابل ذکر ہے کہ دانش حنیف 30 دسمبر کو ایک نزدیکی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلا تھا اور بعد ازاں انہوں نے لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔