پولیس میں بھرتیوں کیلئے ادارہ سیاست کی ٹریننگ

عابد علی خان آئی ہاسپٹل میں آج سے کلاسس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 9؍ نومبر ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے فراہم کی جانے والی پولیس میں بھرتی کے لئے تربیت کاآج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ کانسٹبل کی بھرتی کے لئے عنقریب اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے ۔ اس لئے ادارہ سیاست نے فیصلہ کیا ہیکہ قبل از وقت نوجوانوں کو اس مسابقتی امتحان کیلئے تیار کیا جائے ۔ 10 نومبر کو صبح سات بجے سے عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں کانسٹبلس کی حیثیت سے بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے تحریری امتحانات کی تربیت کا آغاز ہوگا ۔ سیاست کی جانب سے گذشتہ 13 برس سے محکمہ پولیس میں نوجوانوں کی بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے انہیں مسابقتی امتحان اور جسمانی ورزش کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔