پولیس مڈبھیڑ میں وردی پہنے ایک خاتون نکسلائیٹ کمانڈر ہلاک

جگدل پور۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سکما اور بستر کے سرحدی علاقے کے اروک پال گاؤں میں پولیس مڈبھیڑ میں وردی پہنے ایک خاتون نکسلائیٹ کمانڈر ہلاک ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آر جی اور ضلعی پولیس دستے کی مشترکہ ٹیم کل سرچ آپریشن کے لئے جنگل میں روانہ کی گئی تھی۔
وہاں بھڈری مئو اور اروک پال کے درمیان جنگل میں گھات لگائے نکسلیوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔جوانوں نے بھی فوراً جوابی کارروائی کی۔ایک گھنٹے تک چلی فائرنگ کے بعد نکسلائیٹ پہاڑی کی سمت بھاگنے لگے ۔ واقعہ کے بعد جائے وقوع کی تلاشی کرنے پر پولیس نے وردی پہنے ایک خاتون نکسلائیٹ کی لاش،پٹاخے اور روزانہ کے استعمال کا سامان بھی برآمد کیاگیا۔ماری گئی خاتون نکسلائیٹ کی شناخت ڈپٹی کمانڈر شانتی منڈاوی(28)کے طورپر کی گئی ہے ۔