سیکوریٹی کمیٹی کا اجلاس، مہیندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر مہیندر ریڈی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے وسیع تر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر مہیندر ریڈی کی صدارت میں سیکوریٹی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئی اہم فیصلے کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب تک پولیس ملازمین کو ’’ہاؤز بلڈنگ کنسٹرکشن لون‘‘ گھر کی تعمیر کیلئے فراہم کئے جانے والے قرض کی رقم میں اضافہ کرکے اب سے جملہ 10 لاکھ روپئے قرض رقم فراہم کرنے اور اس رقم پر وصول کئے جانے والے سود رقم کی شرح کو 8.5 فیصد سے گھٹا کر 7.5 فیصد شرح سود رقم کردی گئی۔ علاوہ ازیں ہنگامی نوعیت میں پولیس ملازمین طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ممکنہ حد تک ریاستی حکومت سے بات چیت کرکے ریاست ہر ضلع کیلئے ایک ’’پولیس ایمبولنس‘‘ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ پولیس ملازمین گھر کی تعمیر کیلئے قرض لینے پر بھی لڑکیوں کی شادی کیلئے دوسری مرتبہ بھی قرض حاصل کرنے کا سیکوریٹی کمیٹی کے اجلاس میں موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس طرح لڑکیوں وغیرہ کی شادی کیلئے 6 لاکھ روپئے تک قرض رقم فراہم کرنے کا مہیندر ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔