حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے 26 جنوری کے موقع پر پولیس ملازمین کو دیئے جانے والے میڈلس کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے شوریہ پتکم حاصل کرنے والوں میں کاؤنٹر انٹلیجنس سیل کے رامو، میر مہدی علی، شاہد علی خان، رفیق اور وائی رامانجینیلو شامل ہیں۔ تلنگانہ پولیس سیوا پتکم کیلئے نامزد ہونے والے امیدواروں کے فرسٹ بٹالین کے ریزرو سب انسپکٹر محمد بشیر اسپیشل پولیس کے ایم اے قادر، چوتھے بٹالین کے محمد محمود علی، 17 ویں بٹالین کے شیخ محمود، سی آئی ڈی کے ہیڈ کانسٹیبل شیخ ابراہیم، حیدرآباد سٹی پولیس کے ٹریفک انسپکٹر ایم نرسنگ راؤ، انسپکٹر میرچوک وی یادگیری ریڈی، اسپیشل ٹاسک فورس کے سب انسپکٹر محمد عبدالرحمن، اسپیشل برانچ سنٹرل زون کے سب انسپکٹر شیخ صادق، ٹریفک پولیس نامپلی کے سب انسپکٹر طالب حسین، سلطان بازار کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد احمد، چھتری ناکہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد غوث الدین، سلطان بازار کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد غوث خان، کاچیگوڑہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر محمد خان، سی پی ایل عنبرپیٹ کے ریزرو سب انسپکٹر محمد کلیم، گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل سید صدیق، سی سی ایس کے کانسٹیبل محمد ابراہیم خان، کاونٹر انٹلیجنس کے محمد یوسف، سید عبدالکریم شامل ہیں۔