پولیس ملازمین کو حکومت سے قرضہ جات میں اضافہ

ڈی جی پی مہیندر ریڈی کی صدارت میں اجلاس ، مختلف امور پر بات چیت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ملازمین پولیس پر ریاستی حکومت نے انعامات کی بارش برسادی ہے یعنی ملازمین کو دئیے جانے والے لونس میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے ڈی جی پی آفس میں ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سی آئی ڈی اڈیشنل ڈی جی گووند سنگھ ، آئی جی پی ویلفیر سومیا مشرا اڈیشنل ڈی جی لا اینڈ آرڈر جتیندر ، حیدرآباد سی پی انجنی کمار ، آئی جی سواتی لکرا ، بالا ناگا دیوی ، کاماریڈی ایس پی شویتا ، نارتھ زون ڈی سی پی سمتی ، فرسٹ بٹالین کمانڈنٹ سرینواس ، ہیلت انشورنس آفیسرس اور پولیس ملازمین تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ مشورہ کیا گیا اور ملازم پولیس گھر خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں 10 لاکھ کا لون ، گھر کے لیے زمین خریدنا چاہتے ہیں تو 2 لاکھ کا لون ، بیٹی کی شادی کے لیے 2 لاکھ کا لون اور شخصی ضروریات کے تحت 3 لاکھ کا لون دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سابق میں کانسٹبلس رینک کے ملازمین کو گھر کی خریدی کے لیے 20 لاکھ روپئے دئیے جارہے تھے تاہم 30 لاکھ اور زمین کی خریدی کے لیے 10 لاکھ کے بجائے 12 لاکھ روپئے کا لون دیا جائے گا ۔ جب کہ سب انسپکٹر رینک کے ملازمین کو گھر کی خریدی کے لیے 25 تا 35 لاکھ اور زمین خریدی کے لیے 12 تا 14 لاکھ روپئے کا لون دیا جائے گا تو سرکل انسپکٹر و ڈی ایس پی رینک کے عہدیداران کو گھر کی خریدی کے لیے 30 تا 40 لاکھ روپئے کا لون اور زمین کی خریدی کے لیے 14 تا 16 لاکھ روپئے کا لون دیا جائے گا ۔ جب کہ آئی پی ایس آفیسر کو گھر کی خریدی کے لیے 35 تا 45 لاکھ کا لون اور زمین خریدی کے لیے 16 تا 18 لاکھ کا لون دیا جائے گا جب کہ ان کی لڑکی کی شادی کیلئے 4 تا 6 لاکھ روپئے کا لون اور شخصی ضروریات کے تحت 2 تا 5 لاکھ کا لون دیا جائے گا اور لون پر سود جو 8.5 فیصد وصول کیا جاتا تھا کم کر کے 7.5 فیصد کردیا گیا ہے اور ہر ایک ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک ایمبولنس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لونس میں اضافہ کیے جانے پر ملازمین پولیس نے وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ڈی جی پی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔