غازی آباد۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جس نے اپنے آپ کو کالج کا پروفیسر ظاہر کرتے ہوئے پولیس محافظ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ کو گورنر اور چیف سکریٹری کا ایک جعلی مکتوب پیش کیا تھا۔ ملزم امرناتھ کو گرفتار کرکے آج جیل بھیج دیا گیا ہے ۔