پولیس لاٹھی چارج میں 20 افراد زخمی

دھوبری 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھراؤ کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔ آج آسام بند منایا جارہا تھا اس لئے عوام ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے اور اس کا گھیراو کیا ۔ پولیس نے مبینہ طور پر دکانیں اور بازار کھلوانے کی کوشش کی تھی جس کے خلاف بطور احتجاج گھیراو کیا جارہا ہے تھا شدید زخمی افراد کو دواخانہ مںی شریک کردیا گیا ۔ بازار اور دکانیں بند رہی۔ورقیہ تقسیم کئے گئے جن پر تحریر تھا کہ برقی سربراہی نہیں تو ووٹ بھی نہیں۔