پولیس عہدیداروں کے تبادلوں اور تقررات کے لیے

پولیس اسٹابلشمنٹ بورڈس کی تشکیل
حیدرآباد یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کے تبادلوں اور تقررات کے سلسلہ میں علاقائی اور رینج سطح پر پولیس اسٹابلشمنٹ بورڈس کی تشکیل عمل میں لائی ہے ۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری اجئے مشرا نے آج احکامات جاری کئے ۔ انسپکٹرس آف پولیس کے تبادلوں کیلئے جو بورڈ تشکیل دیا گیا اس میں زونل انسپکٹر جنرل ، رینج ڈپٹی انسپکٹر جنرل ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلی جنس کو شامل کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹرس کے تبادلوں کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی رینج پولیس اسٹابلشمنٹ بورڈ نے رینج ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ریجنل انٹلیجنس آفیسر شامل ہوں گے ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں اس طرح کے بورڈس موجود تھے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے تلنگانہ حکومت سے ان بورڈس کے قیام کی سفارش کی۔