پولیس عہدیداروں کو گالی گلوج پر وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی گرفتار

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کو آج ضلع کرنول میں پولیس عہدیداروں کے ساتھ گالی گلوج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایم ایل سی انتخابات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ ضلع کرنول کے نندیال علاقہ سے تعلق رکھنے والے وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف ایس سی ایس ٹی انسداد مظالم قانون 1989 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے کیونکہ پولیس آفیسرس میں سے ایک عہدیدار دلت طبقہ سے تعلق رکھتا ہے ۔