پولیس رکروٹمنٹ ‘ حد عمر میں استثنیٰ کا امکان نہیں

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں پولیس رکروٹمنٹ کیلئے آئندہ دنوں جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں حد عمر سے متعلق استثنیٰ دیئے جانے کا امکان نہیں ہے جبکہ سابق میں پولیس رکروٹمنٹ میں حد عمر کے متعلق تین سال کا استثنیٰ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے مقررہ حد عمر تجاوز کر جانے والے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو فائدہ ہوا تھا لیکن اس مرتبہ حد عمر میں کسی قسم کے استثنیٰ کی امید نہیں ہے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع نے کہا کہ سابقہ حالات کی روشنی میں حد عمر میں تین سال کا اضافہ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ اعلامیہ میں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ حد عمر کے بعد ملازمت کرنے میں دشواریاں پیش آنے کا امکان ہے ۔