حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر سٹی پولیس کی جانب سے وقفہ وقفہ سے غیر سماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر ایم آنند کمار گوڑ گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم ترجمان و کنوینر واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12 اکٹوبر کو گوشہ محل ڈیویژن کے دھول پیٹ میں اچانک پولیس دھاوؤں سے مقامی افراد میں گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ سنٹرل زون کے بھی مختلف مقامات پر پولیس دھاوؤں پر توجہ دیں چونکہ اس زون میں مبینہ طور پر غیر سماجی عناصر کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے کیوں کہ اس زون میں چین چھیننے کے واقعات کے علاوہ پاکٹ مار ، روڈی شیٹرس بھی مبینہ طور پر موجود ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ رات دیر گئے دھاوؤں کے بجائے دن کے اوقات میں دھاوے کیے جائیں تو ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ و طالبات کی روزمرہ کی زندگی متاثر نہیں ہوگی ۔ انہوں نے پولیس سے خواہش کی کہ وہ ساوتھ زون کے مختلف علاقوں میں بھی دھاوؤں پر غور کریں کیوں کہ یہاں پر مبینہ طور پر غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاعات ہیں ۔ آنند کمار گوڑ نے اس ضمن میں ڈی جی پی انوراگ شرما کو بھی ایک مکتوب ارسال کیا ہے ۔۔