پولیس انکائونٹر میں 3 نکسلائٹس ہلاک

سکما ، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج صبح پولیس اور نکسلوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین نکسلی ہلاک ہو گئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکماپولیس سپرنٖٹنڈ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ آج صبح پھول گڑھی تھانے سے ضلع ریزرو پولیس کی ٹیم گشت کے نکلی تھی ،جب یہ جوان تقریباََ 10 کلومیٹر دور دنتے واڑا سکما کی سرحد پر ملیر کے جنگل میں پہنچے ،تو گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ۔دونوں طرف سے تقریباَ ایک گھنٹے تک فائرنگ ہوئی جس سے تین نکسلی مارے گئے ان میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ فائر نگ کے دوران تین نکسلی زخمی ہوئے جو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے ،بھاگتے ہوئے ایک نکسلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں ضلع کے کو تاچیرو علاقے میں گزشتہ نکسلیو ں نے ایک طالبِ علم کو اغوا کر لیا ۔طالب ِعلم بھیجی سے کونٹا جارہا تھا ۔ مسٹر مینا نے کہا کہ گزشتہ عوامی تقسیم کاری کی راشن گاڑی کونٹا سے بھیجی گئی ہو ئی تھی۔
واپسی پرنکسلیوں نے گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی ،لیکن ڈرایئور کی سمجھداری نے نکسلیوں کے منصوبوں کو ناکام کر دیا ۔ اس دوران نکسلیوں نے گاڑی کو روکنے کے لئے گولہ باری شروع کر دی ،اس دوران وہاں سے یہ طالبِ علم گذر رہا تھا جو گولہ باری سے بچنے کے لئے موٹر سائکل چھوڑ کر وہا ں سے بھاگنے لگا لیکن نکسلیوں نے اُسے پکڑلیا ۔ طالبِ علم کی شناخت مکیش ساکن مرلی گڑ ھ کے طور پر ہوئی ہے ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے طالبِ علم کو تلاش شروع کر دی ۔ آج سکما کے اسکولی بچوں نے نکسلیوں سے طالبِ علم کو رہا کرنے کے مطالبے کے حق میں ریلی نکالی ۔