حیدرآباد ۔ 27 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) 3 ؍ اپریل کو پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحانات منعقد کئے جانے والے تھے لیکن ریلوے ریکٹروٹمنٹ بورڈ (RRB) کے بھی امتحان اسی دن منعقد کئے جانے کی وجہ کئی طلبا امتحان میں شرکت سے محروم رہ جائیں اس تعلق سے امیدواروں کی جانب سے اعلی عہدہ داروں سے نمائندگی پرپولیس کانسٹبلس کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی لائی جا رہی ہے جسکا متعاقب اعلان کیا جائیگا ۔ پولیس کانسٹبلس تحریری امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا 28 ؍ مارچ کی صبح سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر آف پولیس کی 539 مخلوعہ جائیدادوں کے لئے امتحانات 17 ؍ اپریل کو منعقد کئے جائیں گے ۔ 9281 پولیس کانسٹبلس کی مخلوعہ جائیدادوں کے لئے 5,36,037 امیدواروں نے درخواست داخل کی تھیں۔ یہ امتحانات تلگو میں بھی لکھے جاسکتے ہیں ۔