پولیس اسٹیشن پر پٹرول بم حملہ

چینائی ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد نے ایک پولیس اسٹیشن پر پٹرول بم حملہ کیا ۔ جس سے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں کھڑی ہوئی 9 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہونچا ۔ یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا ۔ اشرار کے گروپ نے کنگی نگر پولیس اسٹیشن کو حملہ کا نشانہ بنایا ۔ حال ہی میں حوالات میں ایک ڈکیتی کے ملزم کی موت واقع ہوئی تھی ۔ پولیس اسٹیشن میں گاڑیوں کو نقصان پہونچانے کے بعد ایک فوجداری مقدمہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 436 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ خاطیوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔