پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تھرڈ ڈگری کا استعمال۔ سب انسپکٹر معطل

کولکتہ۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بیر بھوم ضلع میں ایک خاتون کو ایذا پہنچانے پر ایک سب انسپکٹر کو معطل اور دیگر دو کانسٹبلس کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ الوک راجوریہ نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس پی آنند رائے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر کاریک موہن گھوش کو معطل کردیا گیا جبکہ دیگر دو کانسٹبلوں کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات جاری ہیں۔قبل ازیں متاثرہ خاتون کے شوہر صابر شیخ نے پنوری پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی اہلیہ جو کہ ایک بی جے پی لیڈر کی رشتہ دار ہے اور بم حملہ کیس میں پولیس کو مطلوب تھی، پولیس نے مکان سے زبردستی پولیس اسٹیشن لے جاکر تھرڈ ڈگری استعمال کیا۔