نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت کے پولیس اسٹیشنس میں موبائیل فونس اور پین ڈرائیو جیسے الکٹرانک آلات لانے پر پابندی نہیں ہے۔مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ایک عام آدمی کو پولیس اسٹیشنس کے اندر موبائیل فون اور پین ڈرائیو جیسے آلات لانے پر کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دہلی پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بنگلہ دیشی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی
بھوپال ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 20 سالہ بنگلہ دیشی خاتون جو کہ دو دن قبل یہاں امرتسر جانے والی ٹرین میں بے ہوش پائی گئی، آج ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ ممبئی میں کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون جو کہ شادی شدہ ہے، ممبئی ۔ امرتسر اکسپریس کے سلیپر کوچ (56) میں 11 مئی کو 4 بجے دن بے ہوش حالت میں دستیاب ہوئی تھی، آج ہوش میں آنے کے بعد یہ اطلاع دی کہ 10 مئی کو کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی۔