پولیس آفیسرز کو پُرسکون رہنے کرن رجیجوکا مشورہ

ایٹانگر ۔ 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی یونین منسٹر مسٹر کرن رجیجو نے آج 25ویں سالانہ ڈی جی پی اور آئی جی پی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس آفیسرز کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی کشیدہ صورتحال پر پُرسکون رہیں اور اشتعال میں نہ آئیں کیونکہ عوام پولیس سے کافی توقعات رکھتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ذرا سی اشتعال انگیزی پر وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ رجیجونے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے میں بھی پولیس اپنا موثر رول ادا کرسکتی ہے ۔اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ڈورجی کانو اسٹیٹ کنونشن میں ہوا تھا ‘ جس میں امن و قانون اوردوسرے نئے چیلنجس سے کس طرح نمٹا جائے پر بھی مباحث ہوئے ۔