پولاورم ‘ دیہاتیوں کے انخلاء پر حکم التواء کی درخواست مسترد

نئی دہلی ۔8جون ( پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے آندھراپردیش میں ہمہ مقصدی پولاورم آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کے سبب گے گھر یا زمین ہونے والے افراد کے تخلیہ پر التواء دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست کو آج مسترد کردیا ۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس ایتاوا رائے پر مشتمل ایک ویکیشن بنچ نے درخواست گذار پنٹا پائی پلا راؤ کو ہدایت کی کہ وہ دیہاتیوں کی بازآبادکاری اور معاوضہ کیلئے آندھراپردیش میں ہائیکورٹ سے رجوع ہوں ۔ اس بنچ نے مفاد عامہ کی درخواست پر عبوری حکم کی اجرائی سے انکار کرتے ہوئے بنچ کہا کہ ’’ آپ ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں ہوتے ؟ آپ ہائیکورٹ جاسکتے ہیں ‘‘ ۔