پولاورم اسپل وے گیٹ گیلری واک میں حصہ لیا

حیدرآباد12ستمبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کی نبض سمجھے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کے اسپل وے گیٹ گیلری کے واک کا آج اہتمام کیاگیا جس میں تلگودیشم کے وزرا، ارکان مقننہ نے حصہ لیا۔اس واک کا مقصد عوام میں یہ بھروسہ پیداکرنا ہے کہ اے پی کے اس اہم پروجیکٹ کی جلد تکمیل کی جائے گی۔اسپل وے گیلری واک ،ڈیم کے پروجیکٹ کے 75فیصد کاموں کی تکمیل کی نشاندہی کرتی ہے ۔اسپل وے گیلری کے ذریعہ چار اہم فائدے بشمول سلامتی،معائنہ،پانی کی نکاسی اور ڈیم کی نگرانی کے آلات کی تنصیب شامل ہے ۔جگیا پیٹ کے رکن اسمبلی سری رام نے کہا کہ وزیراعلی اس پروجیکٹ کی تکمیل کے پابند عہد ہیں تاہم مرکزی حکومت اس خصوص میں تعاون نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی 2019تک ریاست کی ہر ایکڑ اراضی کو پانی کی فراہمی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔