پروفیسر ایس اے شکور وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن آندھرا پردیش کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن آندھرا پردیش نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے پوسٹ میٹرک کے اہل طلبہ کے لیے اسکالر شپ کی آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے پوسٹ میٹرک کے اہل طلبہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 15 اکٹوبر تک ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی ویب سائٹ apsmfc.com پر آن لائن کریں اور اس کی ہارڈ کاپی ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن آندھرا پردیش کے شہر حیدرآباد و اضلاع میں قائم ایکزیکٹیو ڈائرکٹرس کے دفاتر میں داخل کریں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں کہا کہ 15 اکٹوبر کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔۔