حیدرآباد۔27مارچ ( سیاست نیوز) محکمہ پوسٹ میں پوسٹ مین /میل گارڈس کے تقررات کیلئے تحریری امتحان 12اپریل کو رکھا گیا ہے‘ جو امیدوار اس کے فارمس داخل کئے تھے ان کے ہال ٹکٹ ذریعہ پوسٹ ان کے پتے پر ارسال کردیئے گئے ۔ یہ امتحان 25نشانات جنرل نالج ‘ 25 انگلش ‘ 25ریاضی اور 25تلگو کے جملہ 100آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کے لئے نمونہ پرچہ سے واقف کروانے ایک ماڈل ٹسٹ اتوار 29 مارچ 3بجے تا 5 بجے دفتر ’’سیاست‘‘ کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار حاضر ہوکر امتحان لکھیں اور پرچہ حاصل کریں ۔