پوسٹ مین کی جائیدادوں پر تقررات، ادخال فارم کی آخری تاریخ

حیدرآباد 8 فروری (سیاست نیوز) پوسٹ مین کی محکمہ پوسٹ میں 290 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 فروری ہے۔ امیدوار کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہو اور تعلیمی قابلیت کم از کم دسویں جماعت (میٹرک) کامیاب ہو۔ انتخاب ذریعہ تحریری امتحان ہوگا جس کے چار مضامین 25-25 نشانات کے 100 نشانات پر مشتمل پرچہ میں رہیں گے۔ اس کی معلومات، رہبری اور نوٹس ٹسٹ میٹرئیل کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 5 تا 7 بجے ربط کریں۔