پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

پوسٹل اور سارٹنگ اسسٹنٹس کی جائیدادیں ‘ /27 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (راست) جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب ڈائرکٹر کی جانب سے پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے آندھراپردیش سرکل میں پوسٹل اسسٹنٹ اور سارٹینگ اسسٹنٹ (Sorting Asst.) کی 541 جائیدادیں پر کی جارہی ہیں ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ جائیدادوں میں پوسٹل اسسٹنٹ کی 364 جائیدادیں ‘ سارٹینگ اسسٹنٹ کی 103 اور پوسٹل اسسٹنٹ 74 جائیدادیں (سرکل و ریجنل آفس 45 ‘ سیوئینگ (Saving) بنک کنٹرول آرگنائزیشن 28 ‘ میل (Mail) موٹر سرویس 01) ہیں ۔ ان پوسٹوں کیلئے تعلیمی قابلیت 10+2 کلاس یا انٹرمیڈیٹ کامیاب اور مقامی زبان جاننا یا میٹرک میں ہندی ‘ ایک مضمون ہونا اس کے علاوہ کمپیوٹر کی نالج ہونی چاہئیے ۔

امیدوار کی عمر /27 مارچ 2014 ء کو /18 اور /27 سال کے درمیان ہو ۔ درخواست فارم کی فیس ہر امیدوار کیلئے 100 روپئے اور امتحانی فیس جنرل ؍ او بی سی کیلئے 400 روپئے کو کسی بھی پوسٹ آفس میں داخل کرنا ہوگا ۔ خواتین اور معذورین ‘ درج فہرست طبقات کیلئے امتحانی فیس نہیں رہے گی ۔ درخواست فارم کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ /27 مارچ 2014 ء ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ www.pasadrexam2014 پر دستیاب ہیں ۔