پورے انسانی سر کو نکال کر دوسرے جسم پر فٹ کرنے کی انوکھی پیوندکاری

لندن 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا مریض جس کی بیماری اسے کسی بھی وقت موت کی نیند سلاسکتی تھی لیکن بھلا ہو میڈیکل سائنس کا جس کے ذریعہ اس کے پورے سر کی پیوندکاری کی جائے گی اور ڈاکٹرس یہ چاہتے ہیں کہ آئندہ سال کے اوائل تک اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا شخص بن جائے گا جس کے پورے سر کی پیوندکاری کی جائے گی۔ روسی نژاد 30 سالہ مریض ویلیری اسپریڈ وتوف کا کہنا ہے اس کی پیوندکاری مشہور سرجن سرجیو کنا ویروف کر یںگے جن کا دعوی ہے کہ وہ پورے سرکو نکال کر دوسرے جسم پر فٹ کرسکتے ہیں۔ روسی کمپیوٹر سائنسداں کو ایک شاذ و نادر ہونے والی جنیٹک بیماری ہے جسے طبی اصطلاح میں ورڈنگ ہونمین کہا جاتا ہے ۔ مریض نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ پیوندکاری یاسر کو بدلنے کا آپریشن ضرور کیا جائے گا اور اب وہ اپنا ارادہ نہیں بدلے گا۔