نئی دہلی۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج پوری کے جگناتھ مندر میں یاتریوں کے لیے کیو سسٹم، متعارف کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران 3 اکٹوبر کو ہوئے تشدد کا نوٹ لیا اور کہا کہ پولیس ملازمین اور دہدیداروں کو ہتھیار اور شوز کے ساتھ اس مندر میں داخل نہیں ہونا چاہئے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور دیپک گپتا پر مشتمل ایک بنچ کو حکومت اڈیشہ کی جانب سے بتایا گیا کہ مندر میں تشدد کے سلسلہ میں 47 اشخاص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔ ریاستی حکومت نے اس بنچ کو یہ بھی بتایا کہ مندر کے احاطہ کے اندر کوئی تشدد نہیں ہوا اور جگناتھ ٹمپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر پر جو اصل مندر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلہ پر ہے، حملہ کیا گیا۔