سان جوان ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پورٹو ریکو کے شمالی ساحل پر ایک زبردست زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے بعض مقامات پر معمولی سا نقصان پہنچا۔ کئی افراد نے گھروں میں گر پڑے چونکہ انہیں عمارتیں جھولتی ہوئی محسوس ہورہی تھیں۔ زلزلے کا مبدا دارالحکومت سان جوان سے تقریباً 96 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب اس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ آدھی رات کے بعد سمندر کی گہرائی میں سطح سے 28 کیلو میٹر نیچے شروع ہوا۔