پوجا کمیٹیوں کو بنگال حکومت کی جانب سے 10ہزار روپے گرانٹ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

کلکتہ 12اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے 28,000 درگا پوجا کمیٹیوں کو 28 کروڑ روپئے گرانٹ دیے جانے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے دو ججوں جسٹس مدن بھین مراؤ لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے مغربی بنگال حکومت کو اس معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 6ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے کل اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔گزشتہ مہینے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے 28ہزار پوجا کمیٹیوں کیلئے 28کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلا ن کیا تھا۔