پنیرسلوم کی آمد پر ہلچل

تروچراپلی ۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص جو مبینہ طور پر باورچی خانہ میں استعمال کرنے والا چاقو لئے ہوا تھا ایئرپورٹ کے باب الداخلہ پر سابق چیف منسٹرٹاملناڈو او پنیرسلوم کی آمد پر ہلچل کی وجہ بن گیا ۔ کیونکہ وہ ان کا استقبال کرنے کیلئے آگے بڑھا تھا ‘بعدازاں اس کی شناخت بحیثیت سولائی راجہ کی گئی جوانا ڈی ایم کے کارکن ہے اور پنیرسلوم کا کٹر حامی ہے ۔ انا ڈی ایم کے قائد پی ٹی اماں کا استقبال ان کے حامی باب الداخلہ کے پاس کررہے تھے جبکہ سولائی راجہ کی کمر میں پوشیدہ چاقو نیچے گرپڑا ۔ فوری طور پر پنیرسلوم کے حامیوں نے سمجھ لیا کہ یہ ان کے قائد پر سولائی راجہ کے حملہ کی کوشش تھی جس کی وجہ سے ہلچل مچ گئی ۔