پنکچر بنارہے چار لوگوں کو گاڑی نے کچلا ، سبھی کی موت

نرسنگھ پور ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور میں پنکچر بنارہے چار افراد کی ایک گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی ۔پولیس ہیڈکوارٹر کے اسٹیشن پولیس تھانہ کے قومی شاہراہ نمبر 26 پر منگل اور بدھ کی رات تقریبا ایک بجے ایک سامان سے لدی ہوئی گاڑی کاٹائر پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں اس نے چار لوگوں کو کچل دیا جس سے موقع پر ہی ان چاروں کی موت ہو گئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمد پور تراہے کے قریب ایک ٹرالی پنکچر ہوگئی تھی ۔ اس کو ٹھیک کرنے میں چار لوگ لگے ہوئے تھے ۔ اسی دوران وہاں سے گزر رہی ایک گاڑی کا اگلا پہیہ پھٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں گاڑی پنکچر بنانے والوں پر چڑھ گئی۔