حیدرآباد ۔ 27؍ مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو آج ان کی 57 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت ادا کیا ۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی اور حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے صدر انجن کمار یادو ‘ سابق رکن پارلیمنٹ پونم بربھاکر ‘ یوتھ کانگریس کے صدر انیل کمار یادو ‘ اور دوسروں نے عابد روڈ پر واقع مجسمہ نہرو کے قریب منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا ۔