پنڈت جسراج ۔ روٹری کلب آف حیدرآباد ایوارڈ کی کل پیشکشی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : روٹری کلب آف حیدرآباد ڈسٹرکٹ 3150 کی جانب سے کراس کلچرل انڈر اسٹانڈنگ کے لیے پنڈت جسراج روٹری کلب آف حیدرآباد ایوارڈ ، برطانیہ میں پیدا ہونے والے ورلڈ پرکوشنسٹ ، مسٹر پیٹے لاکٹ کو 19 فروری جمعرات کو شام 6-30 بجے بھاسکرا آڈیٹوریم برلا سائنس میوزیم ، آدرش نگر روبرو رویندرا بھارتی حیدرآباد پر پیش کیا جائے گا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پدماوبھوشن سنگیت مراتھند سری پنڈت جسراج اور خصوصی مہمان اعزازی مسٹر انڈریو مکلیسٹر ہوں گے جب کہ مسز درگا جسراج اور ملا ڈی واسدیو ڈسٹرکٹ گورنر اعزازی مہمان ہوں گے ۔ اس ایوارڈ تقریب کے بعد ایوارڈ حاصل کرنے والے فنکار اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے صدر رضوان حیدر سے 9848021860 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔