پنچایت راج سب آرڈینیٹ سروسیس میں تقررات

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اے پی پنچایت راج سب آرڈینیٹ سروسیس میں پنچایت سکریٹری ( گریڈ IV ) کی 2677 جائیدادیں پر کی جارہی ہیں ۔ ان ضلع واری جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان جائیدادوں میں رنگاریڈی کی 57 جائیدادیں ، محبوب نگر 350 ، میدک 182 ، نظام آباد 66 ، عادل آباد 241، کریم نگر 88 ، ورنگل 106 ، کھمم 83 ، نلگنڈہ 133 جائیدادیں شامل ہیں ۔ تعلیمی قابلیت کسی بھی یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب ہونی چاہئے ۔

امیدوار کی عمر یکم جولائی 2013 کو 18 اور 36 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ان جائیدادوں کے لیے پروسیسنگ فیس 100 روپئے اور امتحانی فیس 80 روپئے کو کسی بھی اے پی آن لائن / ایس بی آئی کے کسی بھی برانچ میں 20 جنوری 2014 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ ایس سی / ایس ٹی / بی سی / پی ایچ / ایکس سرویس مین کے علاوہ ایسے بے روزگار امیدوار جن کی عمر 18 اور 36 سال کے درمیان اور ایسی فیملیز (Families) جن کے پاس سفید راشن کارڈ ہو ان کو صرف امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ درخواست فارم کی آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے ۔ اس کا تحریری امتحان 23 فروری کو ہر ضلع پر منعقد ہوگا اور 24 مارچ کو میرٹ لسٹ شائع کی جائے گی ۔ امیدوار کا انتخاب صرف تحریری امتحان کے میرٹ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کلکٹر / ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کرے گی ۔ تفصیلات ویب سائٹ apspsc.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔