حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور نامزد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ ریاست میں بہت جلد دیہی پنچایتوں کے انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔ کے سی آر نے تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ہدایات کے مطابق پنچایتوں کے انتخابات منعقد کروائے جائیں گے اور اندرون سات یوم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے میں اور دیگر ایک دو قائدین کل 13 ڈسمبر کو حلف لیں گے۔