مین پوری (اترپردیش) 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ پنچایت انتخابات میں دو حریف گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک 30 سالہ شخص ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ جبکہ اتفاقی طور پر ایک گاڑی کا ڈرائیور جوکہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کررہا تھا، ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ موضع چیرا میں ایبو یادو اور پپو یادو جوکہ گاؤں کے سرپنچ (پردھان) کے عہدہ کیلئے مقابلہ کررہے ہیں کے حامیوں نے آج صبح ووٹنگ شروع ہوتے ہی ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس میں 6 افراد بشمول دیبوار ان کے بہنوئی اجیت شدید زخمی ہوگئے۔ ایک جیپ گاڑی میں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ فرادپور کے قریب اُلٹ گئی جس کے باعث 28 سالہ ڈرائیور اویناش برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ ہاسپٹل میں زیرعلاج اجیت بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔