پنشن کے طریقہ کار کو سادہ بنانے تجاویز مطلوب

نئی دہلی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے پنشن کے طریقہ کار کو سادہ بنانے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ وظیفہ یابوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف اقدامات کئے جاسکیں۔ حکومت نے وظیفہ یابوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور قواعد و طریقہ کار کو سادہ بنایا ہے۔ مرکزی وزارت پرسونل، عوامی شکایات اور پنشنس نے اپنے ایک حکمنامہ میں کہا کہ پنشنرس، پنشنرس اسوسی ایشنس، وزارتوں، محکموں اور بینکوں وغیرہ سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ تجاویز کی وصولی کی آخری تاریخ 15 ڈسمبر ہے۔ ایک متعلقہ تبدیلی میں وزارت ماقبل سبکدوشی مشاورتی ورکشاپ منگل کے دن منعقد کرے گی جو مرکزی حکومت کے ان ملازمین کیلئے ہوگا جو آئندہ 6 ماہ میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ہیں، ان سب کو اطلاع دی گئی ہیکہ وہ ورکشاپ میں شرکت کریں۔ ملک میں تقریباً 50 لاکھ وظیفہ یاب فی الحال موجود ہیں۔