نئی دہلی۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے آج واضح کیا کہ پنشن کے دعووں کو حتمی طور پر نمٹانے کے لئے آدھار کارڈکا لزوم برقراررہے گا ۔ یہاںجاری ایک بیان کے مطابق ای پی ایف او نے ایمپلائز پنشن اسکیم 1995 میں شامل ملازمین کے لئے آدھار کارڈ جمع کرانے کی مدت بڑھا کر 31مارچ2017کردی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت پنشن کی رقم نکالنے کے لئے آدھار کارڈ لازم نہیں ہے لیکن یہ رعایتعارضی ہے ۔خیال رہے کہ چند میڈیا رپورٹوں میں اس طرح کی خبر آئی تھی کہ پنشن دعووں کو نمٹانے کے لئے آدھار لازم نہیں ہے ۔