چندی گڑھ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مجرمین کی ٹولیوں اور بالخصوص شدت سے مطلوب گینگسٹر وِک گونڈر کے صفائے پر حکومت پنجاب کی ستائش کی ہے۔ پنجاب پولیس نے گزشتہ ہفتہ شدت سے مطلوب دو گینگسٹرس وکی گونڈر اور اور اس کے ساتھی پریما لاموریا اور ایک نامعلوم شخص کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔ گونڈر ان چھ خوفناک قیدیوں میں شامل تھا جو نومبر 2016 ء کے دوران سخت ترین سکیورٹی والی نبھا جیل سے فرار ہوگئے تھے۔