پنجاب میں منشیات کے خلاف بی جے پی کی مہم

لدھیانا ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ پنجاب میں 22 جنوری سے منشیات کے خلاف اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون چھگ نے کہا کہ بی جے پی یووا مورچہ کے زیراہتمام یہ مہم امرتسر سے شروع ہوگی جس میں یوتھ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے علاوہ پنجاب بی جے پی کے صدر کمل شرما بھی شامل رہیں گے۔ چھگ نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی کی مہم 3 مرحلوں کے تحت ساری ریاست کا احاطہ کرے گی اور 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر اختتام عمل میں آئے گا۔