پنجاب میں سوائن فلو سے 17 اموات

چندی گڑھ ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں اندرون 10 یوم سوائن فلو سے 17 افراد کی موت سے محکمہ صحت کے عہدیداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سوائن فلو سے اب تک 17 افراد موت کے آغوش میں چلے گئے ہیں۔ اسٹیٹ نوڈل آفیسر برائے سوائن فلو (پنجاب) گگن دیپ سنگھ نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس وائرس کے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ مکتسر، بھٹنڈہ ، فیروز پور ، فرید کوٹ ، لدھیانہ ، فتح گڑھ صاحب، موگا اور مالنا پائے گئے جبکہ ریاست بھر میں H1N1 وائرس سے بھی 5 افراد فوت ہوگئے ہیں، جملہ 124 نمونوں کا تجزیہ کرنے پر 33 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ متا ثرین لمحہ آخر میں ہاسپٹلوں سے رجوع ہورہے ہیں جبکہ مریضوں کو علامت ظاہر ہوئے ہیں۔ علاج کیلئے آجانا چاہئے اور سرکاری دواخانوں میں مطلوب ادویات اور عملہ دستیاب ہے۔
اگر متاثرین بروقت نہیں آئیں گے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں کا یہ تاثر ہے کہ عوام کھانسی اور زکام یا شدید بخار کی شکایت پر ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر از خود ادویات استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء ہریانہ میں بھی سوائن فلو سے ایک موت کی اطلاع ہے جہاں پر 8 افراد متاثر پائے گئے ۔ علاوہ ازیں چندی گڑھ میں 2 متاثرین کا علاج جاری ہے۔