مردوں میں احساس عدم تحفظ، مولانا فضل الرحمن کا احتجاج
کراچی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ممتاز عالم دین اور جمعیتہ علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن نے جو طالبان کے ہمدرد سمجھے جاتے ہیں، صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں حال میں منظور کئے گئے خواتین حقوق بل کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل شرعی قوانین کے خلاف ہے اور اس کے نتیجہ میں مرد اپنے کو غیرمحفوظ محسوس کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ حقوق زوجین سے متعلق شرعی قوانین سے رہنمائی حاصل کرتی۔ پنجاب صوبائی اسمبلی نے گذشتہ چہارشنبہ کو خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق بل منظور کیا۔ اس کی دفعات ایسی ہیں جس سے مرد اپنے کو غیرمحفوظ محسوس کریں گے۔