پیرس ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی پناہ گزین کی محبت میں گرفتار ہونے والی فرانس کی ایک قوم پرست خاتون کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔بیئٹرس ہیورے پر الزام ہے کہ انھوں نے مختار نامی ایرانی تارک وطن کو ایک کشتی خرید کر دی جس پر بیٹھ کر وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ انگلش چینل عبور کر کے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچ گیا جہاں اسے پناہ دے گئی ہے۔بیئٹرس پر اگر جرم ثابت ہوگیا تو انھیں دس برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔عدالت غور کر رہی ہے کہ بیئٹرس ہیورے کہیں کسی انسانی سمگلروں کے منظم گروہ کی ممبر تو نہیں۔ ہیورے ایک سابق سرحدی پولیس اہلکار کی بیوہ ہیں۔