پناہ گزین بحران کے خاتمہ کیلئے پوپ کی اپیل

لفظ روہنگیا کے استعمال سے گریز، منکسرالمزاج پوپ کیلئے بنگلہ دیش میں رکشا تیار

ڈھاکہ ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے آج بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ لاکھوں پناہ گزینوں کے میانمار سے فرار اور بنگلہ دیش منتقلی کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین بحران کی یکسوئی کیلئے فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ 80 سالہ مذہبی رہنما نے تاہم لفظ روہنگیا کے استعمال سے گریز کیا جبکہ وہ میانمار کی ریاست راکھین سے فوجی کارروائی کے دوران اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش فرار ہوئے تھے۔ اپنے دورہ میانمار کے موقع پر بھی انہوں نے لفظ روہنگیا کا برسرعام استعمال نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئے تھے۔ صدر بنگلہ دیش عبدالحمید نے بنگلہ دیش کے قصرصدارت ’’بنگابھبن‘‘ میں ان کا استقبالیہ ترتیب دیا۔ منکسرالمزاج پوپ کیلئے بنگلہ دیش میں ایک سیکل رکشا حمل و نقل کے لئے تیار کیا گیا ہے۔