اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری اور ان کے اخراج کے واقعہ کے بعد افغانستان کے ایک وزیر اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہیں، جہاں وہ مذاکرات میں مشغول ہیں۔ افغانستان کے وزیر برائے پناہ گزین سید حسین علیمی بالکھی، اس وقت ایک نورکنی وفد کے ساتھ پاکستان میں ہیں، جہاں وہ بات چیت کے ذریعہ پناہ گزینوں کے معاملہ پر بات چیت کریں گے۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالکھی نے اتوار کے افغان پناہ گزینوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اہیں تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ کو پاکستانی قائدین کے سامنے پیش کریں گے جہاں فریقین اس کا کوئی حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ مسٹر بالکھی نے انہیں بتایا کہ اس سلسلہ میں صدر اشرف غنی کی حکومت نے ایک حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔ مسٹر بالکی پاکستان کے وزیر برائے ریاستی و سرحدی خطے عبدالقدیر بلوچ سے آج ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے بیان کے مطابق پاکستان میں اس وقت تین ملین افغان پناہ گزین موجود ہیں جن میں اکثریت غیر رجسٹر شدہ پناہ گزینوں کی ہے۔