ملبورن ۔ 28 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کشتی میں جس میں 152 سری لنکائی ٹامل جو پناہ کی تلاش میں تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، آسٹریلیا کی جانب رواں دواں دوردراز آسٹریلیائی جزیرہ میں مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق کشتی جزیرہ کرسمس سے 300 کیلومیٹر کے فاصلے پر تھی لیکن ایندھن کے اخراج کی وجہ سے مشکلات میں گھرگئی ہے ۔ دریں اثناء اے بی سی نے ڈیوک نامی ایک شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس نے کشتی میں موجود تمام افراد کو اطلاع دی کہ کشتی میں ایندھن کے اخراج کی وجہ سے سفر جاری رکھنا مشکل ہوسکتا ہے ۔