حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : یو این ایچ سی آر ریفیوجیز فیسیلیٹشن سنٹر ۔ کووا کی جانب سے پناہ گزینوں کی مدد کے اس کے پراجکٹ کے سلسلہ میں مختلف ممالک کے 450 رفیو جیز میں غذا کے باکسیس تقسیم کئے گئے۔ یہ پروگرام حیدرآباد میں منعقد ہوا اور انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والی تنظیموں نے فوڈ باکسیس کا عطیہ دیا ۔ اس پروگرام میں رونق یار خاں اعزازی مہمان تھے ۔ اس موقع پر مسٹر عثمان ڈائرکٹر حیدرآباد آفس انڈیا لاگ فاونڈیشن نور ابراہیم ٹرسٹ کے مسٹر عامر اکبر ، منیر الدین مجاہد ، اشفاق حسین این آر آئی اور دوسرے موجود تھے ۔۔