پناما افشا مقدمہ نواز شریف کی قسمت کا عنقریب فیصلہ

اسلام آباد ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو اپنے سیاسی حشر کا عنقریب پتہ چل جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ اعلیٰ سطحی پناما افشا مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ سنائے گی ۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ کی سماعت آج مکمل کرلی اور فیصلہ محفوظ کردیا ۔ جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ یہ مقدمہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کی مبینہ سرمایہ کاری کے بارے میں ہے جو انہوں نے ایک غیرملکی کمپنی میں کی ہے ۔