شمس آباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع چیرلہ گوڑہ میں واقع آئی ایم ٹی کالج حیدرآباد ( انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹکنالوجی ) میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے طلباء کے لیے دو ہفتہ میں پلیسمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ جس میں طلباء کی قابلیت کو جانچا اور پرکھا جائے گا ۔ جس کے لیے ایک پیانل جس میں کلیان چاجیرلا چیرمین پلیسمنٹ آئی ایم ٹی ، ڈاکٹر سری ہرشا ریڈی کوآرڈینٹر کی قیادت میں پربھاکر ریڈی ، پردیپ کمار ، ہرش ویندرا ، ریکھا نریندرا ، تھامس ، اور مانس بھٹاچاریہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وی پانڈو رنگاراؤ ڈائرکٹر آئی ایم ٹی نے کہا کہ آئی ایم ٹی اسکول ملک کے دس بڑے بزنس اسکولس میں شامل ہے ۔ یہاں طلباء کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو سنوارنے کے اقدامات کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے ۔ ملک کے مختلف کمپنیوں کی جانب سے طلباء کو پلیسمنٹ پروگرامس کا آغاز ہوچکا ہے اور یہاں کے طلباء ملک میں اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے ۔۔