سری نگر ، 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک میں بدھ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کرکے حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایک ورکر کو ہلاک جبکہ اس کے دو ذاتی محافظین کو زخمی کردیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت متیاز احمد اور بلال احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے راجپورہ چوک میں پی ڈی پی ورکر غلام نبی پٹیل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پٹیل، اس کے دو ذاتی محافظین (پی ایس اوز) زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والے پٹیل کو پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں سری نگر منتقل کیا گیا۔
تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت متیاز احمد اور بلال احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ غلام نبی پٹیل پی ڈی پی سے قبل کانگریس پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے ۔ وہ ضلع پلوامہ کے ڈانگرپورہ شادی مرگ کے رہنے والے تھے ۔
کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پٹیل کی ہلاکت اور اس کے دو ذاتی محافظین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔